نئی دہلی،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)پاسپورٹ بنوانے لئے پولیس کی طرف سے ویرفکیشن جلد ہی پرانے زمانے کی بات ہوگی،کیونکہ حکومت اس سروس کو جرائم اور مجرموں کے قومی رپورٹ سے جوڑنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اس خاص نقطہ نظر سے ایک کلک میں درخواست دہندگان کے پس منظر کی معلومات پائی جا سکتی ہے۔مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی نے کہا کہ جرائم اور مجرم ٹریکنگ نیٹ ورک اور نظام پروجیکٹ (سی سی ٹی این ا یس)کو وزارت خارجہ کی پاسپورٹ سروس کے ساتھ جوڑے جانے کی توقع ہے۔یہ ایک سال میں پاسپورٹ درخواست دہندگان کو آن لائن ویرفکیشن پولیس کی طرف سے خود جاکر اطمینان کرنے کے بندوبست کی جگہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں، پاسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پولیس نے سی سی ٹی این کا استعمال کر لیا ہے۔پولیس کو درخواست دہندگان کے ایڈریس پر جانے کے لے ہاتھ میں پکڑے جانے والے آلات دئے جائیں گے۔ان کی معلومات کو نیٹ ورک پر رکھا جائے گا۔یہ پولیس سے رابطہ کوکم کر ے گا اور وقت کوگھٹائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ باتیں ایسے وقت کہیں گئی جب وزیرداخلہ راجن ناتھ سنگھ نے سی سی ٹی این پروجیکٹ کے تحت ڈیجیٹل پولیس پورٹل شروع کیا جس کا مقصد جرائم اور مجرموں کی قومی تفصیلات بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پولیس پورٹل شہریوں کو آن لائن رجسٹریشن، رجسٹریشن اور پس منظر کی توثیق کے لئے سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں، پاسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پولیس نے سی سی ٹی این کا استعمال کر لیا ہے۔پولیس کو درخواست دہندگان کے ایڈریس پر جانے کیلئے ہاتھ میں پکڑے جانے والے دئے جائیں گے۔